سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو سیاست سے آوٹ کرکے گرفتار کرادیا۔
نہال ہاشمی کو ججز اور جے آئی ٹی کو دھمکی مہنگی پڑگئی۔ نہال ہاشمی کی تقریر پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں عدالت عظمی نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک سینیٹر کو سزا سنادی۔ نہال ہاشمی کی سینیٹ کی نشست بھی گئی۔ نہال ہاشمی سابق سینیٹر ہوگئےبڑے بول بولنے پر نہال ہاشمی کو ایک ماہ تک جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ عبرت کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے خود نشان عبرت بن گئےلیگی رہنما نے گزشتہ برس تیس مئی کو نہال ہاشمی کی ایک تقریر منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے عدلیہ اور پاناما جے آئی ٹی کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے تھےنہال ہاشمی کی عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف دھمکی آمیز تقریر کا مقدمہ کراچی کے بہادر آباد تھانے میں درج ہوا تھا۔