6ماہ میں پاکستان کی 11ارب ڈا لر کی برآمدات ، 11فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 11ارب ڈا لر کی برآمدات کی تفصیل کے مطابق پاکستان نے ٹیکسٹا ئل گروپ میں 6ارب64کروڑ ڈالر پیٹرو لیم گروپ میں 16کروڑ ڈا لر فوڈ گروپ میں 1ارب 93کروڑ ڈا لر اسلحہ اور دیگر اس سے متعلقہ گروپ میں57کروڑ ڈا لر اور دیگر مینوفیکچر ز گروپ میں 1ارب 70کروڑ ڈالر کی برآمدات کی جو گز شتہ مالی سال کے پہلے 6ماہ کی نسبت 11فیصد زیادہ ہیں، برآمدکندگان کے مطا بق حکومت گز شتہ ساڑھے 4سالوں میں بر آمدکندگان کے لیے کو ئی واضع پا لیسی نہ بنا سکی جس کی وجہ سے ملکی برآمدات میں خا طر خواہ اضا فہ نہ ہو سکا برآمدات کی بڑی وجہ بجلی اور گیس کے ٹیرف ریٹ دیگر ہمسا یہ ممالک کی نسبت کہیں زیادہ ہیں جو ملکی ایکسپورٹ بڑھا نے میں رکاوٹ ہیں۔