نہال ہاشمی کے بعد نوازشریف اور مریم نوازکو بھی سزا سنائی جائے: شیری مزاری
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ترجمان شریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر
نہال ہاشمی کے سزا پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ خداکا شکر ہے، سپریم کورٹ نے نہالی ہاشمی کی توہین عدالت کا نوٹس لیا اور سزا سنائی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اب یہی کارروائی نواز شریف، مریم نواز کے ساتھ بھی ہونی چاہیے۔ شریں مزاری کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کے مرتکب ان کے حواریوں کے ساتھ بھی یہی کارروائی ہونی چاہیے۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے وقت نیوز سے گفتگو میں کہا کہ نہال ہاشمی نے پورے نظام کو دھمکی دی تھی۔ وہ دوسروں کو عبرت کا نشان بنانےکی بات کرتےتھے اب خود عبرت کا نشان بنے ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عدالت عظمی نے نہال ہاشمی کو ٹھیک سزا سنائی ہے۔