جرمنی، ہالینڈ اور بیلجیم کسی جوہری حادثے سے نمٹنے کے انتظامات کا فقدان
ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی، ہالینڈ اور بیلجیم کسی بھی جوہری حادثے کے لیے بہتر انداز سے تیار نہیں ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ایک ڈچ تفتیشی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان تینوں ممالک کی سرحدوں کے ملنے کے مقام پر واقع ایک جوہری پلانٹ اگر کسی حادثے کا شکار ہو گیا تو یہ تینوں ممالک اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری نہیں رکھتے۔ تینوں ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں باہمی اشتراک عمل میں اضافہ کریں۔ اس تحقیقی رپورٹ کی تیاری بیلجیم کی 2 جوہری تنصیبات میں سکیورٹی کے حوالے سے ’سنجیدہ مسائل‘ کے تناظر میں شروع کی گئی تھی۔