چین میں ڈرفٹنگ کے دوران منچلوں کی کار یخ بستہ جھیل میں گر کر پھنس گئی

چینی نوجوانوں کو کچھ منفرد کرنے کا شوق مہنگا پڑ گیا،، اس شوق نے جہاں کافی نقصان کروایا وہیں ٹھنڈے اور یخ بستہ پانی میں غوطے بھی لگوا دیئے کہ انہیں نانی ہی یاد آگئی۔۔
منچلوں نے جمی ہوئی جھیل پر کار چلاتے ہوئے ڈرفٹنگ کو شوق پورا کرنے کی ٹھانی لیکن اچانک برف ٹوٹی اور اناڑی کھلاڑی گاڑی سمیت یخ بستہ جھیل میں ڈوب گئے۔۔
نوجوانوں کو یوں ڈوبتا دیکھ وہاں موجود افراد نےریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا ،،جنہوں نے منچلوں کار سمیت جھیل سے بحفاظت نکال لیا