ہائیکورٹ نے چودہ دنوں میں الیکشن سے جواب طلب کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ایکٹ دوہزا سترہ کے تحت الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائی کے معاملہ پر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے کی، پاکستان مسلم لیگ صفدر، صدائے پاکستان پارٹی، پاکستان ڈیموکریٹک فرنٹ اور ڈیموکریٹک پارٹی آف پاکستان کی جانب سے حافظ سفیان ایڈووکیٹ اور چودہری حامد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، چوہدری حامد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سنے بغیر پارٹی رجسٹریشن منسوخ کی،، دلائل سننے کے بعد جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس کر لیتا ہوں، سن کر فیصلہ کروں گا، ، ہائیکورٹ نے 14 دنوں میں الیکشن سے جواب طلب کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا،،کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی گئی