سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس مین ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے یا
سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس سے متعلق سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس آصف سعید کھو سہ اور جسٹس مقبول باقر شامل تھے، کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سجاد تالپور اور سراج تالپور کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا بھی حکم دیا، سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے اور کیس سیشن کورٹ بھیجنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ شاہ زیب قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا نیا بنچ سماعت کرکے 2 ماہ میں فیصلہ کرے، فیصلے کے بعد پولیس نے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا