امریکی صدر ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق لاعلم نکلے
گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ امریکا میں شدید سردی اور درجہ حرارت منفی 60 تک پہنچ رہا ہے، گلوبل وارمنگ کہاں ہے؟ بعد ازاں سائنسدانوں نے ماحولیات سے متعلق صدر ٹرمپ کی غلطی کی نشاندہی کردی، سائنسدانوں نے صدر کے بیان سے متعلق کہا کہ امریکا میں غیر معمولی سرد ترین موسم کا مطلب یہ نہیں کہ گلوبل وارمنگ موجود نہیں ہے۔ سرد ترین موسم کا تعلق گلابل وارمنگ سے نہیں ہے۔ بعض سائنس دانوں نے صدر ٹرمپ کے اس بیان کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ صدرٹرمپ نے ٹوئٹر پر منفی ساٹھ درجہ حرارت کا حوالہ دے کر گلوبل وارمنگ سے طنزیہ انداز میں واپسی کی درخواست کی تھی۔ یاد رہے کہ عالمی درجہ حرارت میں تیز رفتار اضافے اور تبدیلیوں یعنی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا میں موجود برفانی علاقوں کی برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔