ٹوکیو:- جاپان'برفباری کے باعث طیارہ رن وے سے اتر گیا
جاپان میں ایک مسافر طیارہ رن وے سے اتر گیا، طیارہ اترنے کا واقعہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ناریتا ایئر پورٹ پر برف باری کے باعث پیش آیا ۔حادثے کا شکار طیارہ 201 مسافروں اور عملے سمیت نئی دہلی سے آ رہا تھا، طیارے کے رن وے سے اتر جانے کے باعث ناریتا ایئر پورٹ کا ایک رن وے 1گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا۔ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے سے تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ، عملے سمیت کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔