ایران کا تجارتی ادائیگیوں کے لیے نئے یورپی نظام کا خیرمقدم
ایران نے رقوم کے تبادلے کے لیے یورپی ممالک کی طرف سے قائم کیے گئے نئے نظام کا خیرمقدم کیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی ممالک کی طرف سے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے توڑ کے لئے قائم کمپنی ایک ایسی ایجنسی کے طور پر کام کرے گی، جو سخت امریکی پابندیوں کے باوجود یورپی کمپنیوں کے ایران کے ساتھ کاروبار کو ممکن بنائے گی۔ قبل ازیں جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کے ساتھ کاروبار اور رقوم کے لین دین کے لیے ایک کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب امریکا نے اس یورپی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دباو کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔