میڈیکل بورڈ کی نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی خرابی صحت پر نئے میڈیکل بورڈ نے جیل جا کر ان کا معائنہ کیا تھا۔ جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے رپورٹ محکمہ داخلہ کو بجھوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو دل سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال داخل کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ ان کا علاج ہوسکے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے میاں نواز شریف کے طبی معائنہ کے لیے پی آئی سی، آر آئی سی اور آرمڈ فورسز انسیٹیوٹ کارڈیالوجی کے پروفیسرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔