مسجد الحرام کے میزاب رحمت کی پانی سے صفائی
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے میزاب رحمت کی صفائی کا کام 15منٹ میں مکمل کر دیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کے پرنالے کی صفائی صرف پانی اور کاٹن کے کپڑے سے کی جاتی ہے اس دوران کوئی کیمیکل استعمال نہیں کیا جاتا۔ صفائی کیلئے ایسے وقت کا انتخاب کیا جاتا ہے جب زائرین کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے پیتل کے روشندان روزانہ 5 مرتبہ صاف کئے جاتے ہیں جس پر 30 منٹ خرچ ہوتے ہیں۔ رکن یمانی کی صفائی روزانہ 3 بار کی جاتی ہے جس پر 20 منٹ صرف ہوتے ہیں۔ حجر اسود کی صفائی روزانہ 3 بار کی جاتی ہے جس پر 30 منٹ صرف ہوتے ہیں جبکہ مقام ابراہیم کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر3 مرتبہ کی جاتی ہے جس پر 20 منٹ خرچ ہوتے ہیں۔