مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں نے جنوری میں18کشمیریوں کو شہیدکیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران جنوری میں 18بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے دو خواتین بیوہ اور دو بچے یتیم ہوگئے۔مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر پیلٹ گن ، گولیوں اورآنسوگیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے126 کشمیری زخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت 93شہریوںکو گرفتار کیاگیا ۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 4گھروں کو تباہ کیا۔