وزیر اعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ہر صورت میں پورا کریں گے، میاں محمود الرشید
چنیوٹ : وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں 50 فیصدگھر پنجاب میں بنائیں گے، ماضی میں روٹی، کپڑا، مکان اور آشیانہ کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو لالی پاپ ہی دیئے، وزیر اعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ہر صورت میں پورا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے آئندہ مرحلے میں چنیوٹ شامل ہے، اڑھائی ہزار یونٹس بنائیں گے، ماضی میں روٹی کپڑا مکان اور آشیانہ کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو لالی پاپ ہی دیئے، وزیر اعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ہر صورت میں پورا کریں گے۔