دبئی:غبن کے الزام میں12ملزمان کو قید کی سزا،19لاکھ درہم جرمانہ
اماراتی عدالت نے بینک صارف کے اکانٹ میں غبن کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 19 لاکھ درہم جرمانہ اور قید کی سزا سنادی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے پولیس افسر کے بینک اکاﺅنٹ سے رقم چوری میں ملوث 12 ملزمان کو 2 برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزمان کو مجرم پانے کے بعد جعل سازی، چوری، غبن، دھوکا دہی،، اعتماد کو ختم کرنا، اختیارات کا غلط استعمال، صارف کی ذاتی معلومات عام کرنا، رشوت لینے سمیت کئی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات سنہ 2016 میں ہوئی تھی جس بینک صارف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک گیا ہوا تھا۔متاثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ میں متحدہ عرب امارات سے باہر گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو میرا موبائل کام نہیں کررہا تھا تھوڑی دیر بعد جب دبئی واپس آیا تو معلوم ہوا کہ میرے اکانٹ میں رقم موجود ہی نہیں ہے جس کی شکایت میں ال راشدیا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اکانٹ سے رقم چوری کرنے کےلیے متاثرہ شہری کے نام پر جعلی سم کارڈ نکلوایا تھا مذکورہ سم کارڈ پولیس افسر کے بینک اکانٹ سے منسلک تھا۔