سکاٹ لینڈر میں درجہ حرارت منفی 14 ہوگیا
برطانیہ کے مختلف علاقوں میں موسم انتہائی سرد رہا، اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 14 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ڈیون میں اے30شاہراہ پر 100 سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں، مسافر برف باری میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور رہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت بریمرعلاقے میں ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ولشائر، ہیمشائر، سسکس اور کینٹ کے بعد اب لندن بھی سرد موسم کی زد میں ہے۔برف باری کی وجہ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بھی درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، انتہائی سرد موسم کے سبب لندن میں لوگوں کو رات بھر گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔