شہر قائد میں سورج کا پارہ بڑھنے لگا

شہر قائد میں سورج کا پارہ بڑھنے لگا شہر کاکم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوپہر کی اوقات میں پارہ 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔ شہر قائد میں سردی کا زور ٹوٹ گیا درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت 13 عشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کی دوران شہر کا موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے،دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ شہر میں شمال مشرق سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ہے