ملک کے علمائے کرام و مشائخ مثبت سماجی تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے علماء مشائخ یکجہتی کونسل آف پاکستان کے وفد کی ملاقات صدر مملکت کا انتہا پسندی کی حوصلہ شکن، سماجی اصلاح میں کردار ادا کرنے کیلئے علمائے کرام پر زور ملک کے علمائے کرام و مشائخ مثبت سماجی تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، معاشرے میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے ، علماء اخلاقی اقدار، وسائل کی بچت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں، علمائے کرام قومی یکجہتی، مذہبی رواداری، اور بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو فروغ دیں، علماء قرآن، سنت اور احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں اسلام کی حقیقی تعلیمات اجاگر کرکے انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار اداریں، پاکستان میں دہشت گردی اورعسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے انسداد انتہا پسندی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں علمائے کرام کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، مذہبی اسکالرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو لوگوں بالخصوص ملک کے نوجوانوں میں عام کریں، علمائے کرام سماجی اصلاحات لائیں ، معاشرے میں نیکی اور اخلاقیات کو فروغ دیں، پاکستان نظم و ضبط، استقامت، اخلاقی راستبازی اور سماجی انصاف کو فروغ دے کر ترقی کر سکتا ہے، علمائے کرام کو معاشرے سے تفریق دور کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کرنی چاہئیں، علمائے کرام ملک کے اندر اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں ، نوجوانوں کو رواداری، عفو و درگزر اور امن کی تعلیم دی جائے، اسلام نے وسائل کے ضیاع سے گریز کرنے پر زور دیا، علمائے کرام مساجد میں خطبات جمعہ کے ذریعے قومی وسائل، ایندھن اور توانائی کے پرُاعتدال، ذمہ دارانہ اور پائیدار استعمال کو فروغ دینے میں مدد کریں، صدر مملکت