بلوچستان اور کے پی کے میں سیکیورٹی صورتحال،الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا چیف سیکرٹری کے پی کے اور آئی جی کے پی کے الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گئے،آئی جی بلوچستان بھی الیکشن کمیشن پہنچ گئے،وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز الیکشن کمیشن پہنچ گئے،چیف سیکرٹری بلوچستان الیکشن کمیشن پہنچ گئے،اجلاس میں انٹیلی جینس اداروں کے نمائندے بھی پہنچ گئے،سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی بھی پہنچ گئے ہیں اور اجلاس میں شریک ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی،الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی چانس نہیں، بلوچستان اور خیبر پختو خواہ میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے،نگران وزیر داخلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ختم ہو گیا،اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ انتخابات کے انعقاد پر کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں، الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوگا،نگران وزیر داخلہ، آئی جی خیبر پختونخوا اور آئی جی بلوچستان نے اجلاس میں بریفنگ دی ہے،بلوچستان اور خیبر پختو خواہ میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے، الیکشن کمیشن نے کے پی کے اور بلوچستان میں خصوصی سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز نے رپورٹس الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں، دونوں صوبوں میں انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتا ہوں،انتخابات کےلیے سیکیورٹی فراہم کرینگے، بلوچستان میں ہونے والے واقعات کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں،ٕ دہشت گردوں کی یہ کارروائیاں محض ڈرانے کے لیے تھیں، دوسری جانب الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کسی جماعت کے لئے ووٹ نہیں مانگ سکے گا، کسی امیدوار کی تشہیر یا ووٹر پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گا، موبائل سے پولنگ اسٹیشنز کے اندر کی فوٹیج بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدو ش ہوچکی ہے،بم دھماکے، دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، آج بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تین شہروں میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سیاسی جماعت کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے جان بحق ہو گیا تھا، ضلع کیچ میں حلقہ پی بی 25 کے امیدوار کے گھر کے باہر دستی بم حملہ کیا گیا تھا،الیکشن کمیشن نے دونوں واقعات کا نوٹس لیا تھا،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کی ہیں اور ہدایت کی ھے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے.