دھند میں کمی کے بعد لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک بند موٹروے کو کھول دیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی جس کے بعد لاہور سےپنڈی بھٹیاں انٹر چینج اور وہاں سے فیصل آباد انٹر چینج تک موٹر وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اس دوران اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے جی ٹی روڈ منتقل کیا گیا جبکہ موٹروے پر دھند میں پھنس جانے والی ٹریفک کو قافلوں کی صورت میں نکالا گیا۔ دھند میں کمی کے بعد موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے،موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو گاڑیاں آہستہ چلانے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔