عالمی ادارہ صحت کے مطابق سندھ میں اب تک خسرہ سے دو سو بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خسرہ کے باعث سندھ کے شہرسکھر میں سب سے زیادہ تینتس بچے ہلاک ہوئے جبکہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی اس موذی مرض سے محفوظ نہ رہ سکا جہاں پندرہ بچے اس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ سال خسرہ کے تیرہ ہزار نوسو تہتر کیس سامنے آئے جبکہ گذشتہ سات دنوں میں خسرہ کی باون وبائیں پھوٹیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو خسرہ سے بچاؤ کیلئے تیرہ لاکھ ٹیکے فراہم کردئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت آج سے سندھ میں انسداد خسرہ کیلئے ہنگامی مہم شروع کررہا ہے جو نو جنوری تک جاری رہے گی اور اس دوران انتیس لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔