چین میں نئے سال کے آغاز پر فور ڈی لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا، بڑی اسکرین پر چلتے کردار اور بنتی گرتی عمارتیں دیکھ کر شائقین خوب محظوظ ہوئے۔
چین کے معاشی حب شنگھائی میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے پردہ اسکرین پر فور ڈی لائٹ شو کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا،،، اس موقع پر شو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،،، شو میں شنگھائی پوڈونگ ڈویلپمنٹ بنک اور شنگھائی کسٹمز ہاؤس کی عمارتوں کو خوبصورتی کے ساتھ فورڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اسکرین پر دکھایا گیا جبکہ دوہزار چودہ کے دوران شنگھائی میں سیاحت کے فروغ کیلئے ڈیزائن کئے گئے کارٹون کو بھی خوبصورتی کے ساتھ پردہ اسکرین پر پیش کیا گیا