کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

سال 2014 کا آغاز ہوتے ہی کراچی ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا،،، شہر قائد میں ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود رات بھر شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ہوتی رہی،، ہوائی فائرنگ کے واقعات ناردرن بائی پاس، کھارادر، میٹھادر، نیٹی جیٹی پل، لیاری چاکیواڑہ، اختر کالونی، پاپوش نگر اور قیام آباد چورنگی کے پاس پیش آئے،،، ریسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر دو خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوئے،،، دوسری جانب ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف پولیس بھی ایکشن میں نظر آئی،،، پولیس کے مطابق محمود آباد اور کلفٹن میں ہوائی فائرنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔