مولانافضل الرحمن نےکہا ہےکہ اگرانکی جماعت نیٹو سپلائی بند کرتی تواسےبڑادہشت گردقراردیا جاتا، لیکن تحریک انصاف کے اقدام پران پر ڈالروں کی بارش کی گئی۔

جےیوآئی ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےمردان سے تعلق رکھنے والےد س رکنی وفد کی پارٹی میں شمولیت کےموقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش کےباعث پاکستان پر پابندیوں کی دھمکی مر کزی حکومت کو دی جارہی ہے ۔ عمران خان واضح کر یں کہ وہ ڈیوٹی کس کے لئے کر رہے ہیں۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ان ڈالرز کو این جی اوز اور کنسلٹنٹس کے زریعے خرچ کرے گی، تاکہ لوگوں کی ہمدردیوں کو خریدا جاسکے۔انہوں نےکہا کہ عوام تحریک انصاف کے نعرے سے جذباتی ہوگئے تھے لیکن اب چھبیس جنوری کو صوبہ کےعوام یو م احتساب منا کر این جی اوز پارٹی کی سیاست کو رد کریں گے ۔