نئے سال کا نیا تحفہ، ایل پی جی کی قیمتوں میں بیس روپے فی کلو کمی کر دی گئی، گھریلو سلنڈردو سو پینتیس، کمرشل سلنڈر نو سو پانچ روپے سستا ہوگیا
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی ایل پی جی سستی ہوئی ہے۔۔۔ ایل پی جی کی قیمت میں بیس روپے کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر دو سو پینتیس روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں نو سو پانچ روپے کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں پہلی بار ایل پی جی کی قیمت سو روپے اور پہاڑی علاقوں میں ایک سو پچیس روپے فی کلو تک آئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک سو انسٹھ ڈالر فی ٹن کمی ہوئی ہے۔