ملک کے بیشتر حصےنئے سال کی آمد پربھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،قلات میں درجہ حرارت منفی سولہ،جب کہ کوئٹہ اور اسکردومیں منفی بارہ تک گرگیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانولہ، لاہور،ہزارہ ڈویژن ،کشمیر ،مالاکنڈ،مری،پشاور،کوہاٹ،بنوںسرگودھا ڈویژن،اسلام آباد اورملتان میں بادل چھائےرہیں گے،جب کہ چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے،تاہم دیگرعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہےگا،آئند ہ دوروزکےدوران شمالی بلوچستان میں بھی شدید سردی کی لہربرقراررہےگی،ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی سولہ، کوئٹہ،سکردومنفی بارہ،دالبندین منفی نو،پارہ چنار،مری اور نوکنڈی میں منفی آٹھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دیگرشہروں میں ریکارڈ کئے گئےدرجہ حرارت کےمطابق لاہور فیصل آباد اورملتان میں دو،اسلام آباد منفی دو،پشاورصفر،گلگت منفی تین،جب کہ کراچی میں درجہ حرارت سات سینٹی گریڈ رہا