سال دو ہزار سولہ کا سورج کئی ممالک میں شیریں اور تلخ یادیں لے کر غروب ہوگیا

دنیا میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں دو ہزار سترہ کو خوش آمدید کہا گیا،، آک لینڈ کے سکائی ٹاور پر لگی گھڑی کی سوئی نے جیسے ہی بارہ کے ہندسے کو چھوا،، آسمان رنگا رنگ روشنیوں اور پھلجڑیوں سے نہا گیا،،،آسٹریلیا میں سال دوہزارسترہ کا استقبال کرنے کیلئے سڈنی ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،سات ٹن بارودی مواد سےآسمان کوجگمگ کرنے کا منظر پندرہ لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا،،،جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے شیبویا چوک پر شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد نے جمع ہو کر نئے سال کا استقبال کیا،، اس موقع پر مندروں میں گھنٹیاں بجانےکےساتھ ساتھ فضا میں ہزاروںغبارےچھوڑے گئے،،،شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں بھی دو ہزارسترہ کو پُرتپاک انداز میں ویلکم کیا گیا، آتش بازی کے خوبصورت مظاہرے نے عوام کے دل موہ لئے،،،چین میں بھی شاندار انداز میں سال نو کو خوش آمدید کیا گیا،، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کیلئے ہزاروں لوگ جمع ہوئے،،،تھائی لینڈ میں سال دوہزار پندرہ کے آغاز پر بنکاک میں رنگارنگتقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں آتش بازی کے مظاہرے نے لوگوں کے دل موہ لئے،بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈونیشیا، سنگاپور اور بھارت میں بھی روایتی جوش وجذبے کےساتھ دو ہزار سولہ کو خوش آمدید کہا گیا،اس موقع پرآتش بازی کاشاندار مظاہرہ بھی کیا گی