نئے سال کی مبارکباد دینے کے لئے امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر کا رخ کیا

نئے سال کی مبارکباد دینے کے لئے امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر کا رخ کیا اور سب کو مبارکباد دی۔ اس دوران ٹرمپ نے اپنا مخصوص انداز اپناتے ہوئے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر وہ سب کو مبارکباد دیتے ہیں اور یہ مبارکباد ان کے دشمنوں کے لئے بھی ہے۔ امریکا کے منتخب صدر نے کہا کہ وہ نئے سال کی ان لوگوں کو بھی مبارکباد دیتے ہیں جو الیکشن میں ان کے خلاف لڑے اور انہیں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مخالفین کو معلوم نہیں کہ اب وہ کیا کریں۔ اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران بھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مخالف صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں۔