اسلام آباد میں نئے سال کی آمد کے موقع پر موٹر بائیک شو اور موسیقی کے رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام

اسلام آباد میں نئے سال کی آمد کے موقع پر موٹر بائیک شو اور موسیقی کے رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا، موٹر بائیک شو میں مختلف اقسام کے موٹر سائیکل رکھے گئےجس میں شہریوں نے گہری دلچسپی لی،شو کو چار چاند لگانے کے لئے موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا جہاں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا، خواتین بچوں اور بڑوں سمیت تمام شرکا نے نیو ایئر تقریبات کو بے حد سراہا۔شہریوں نے نئے سال کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اوراس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال پر امن اور خوشیوں سے بھرپور ہوگا،