سال نو کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد

سال نو کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سال نو دو ہزار سترہ پاکستان کی تاریخ میں نئی شروعات لے کر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی اور انتہا پسندی پر مؤثر انداز سے قابو پایا، دو ہزار سترہ کا سورج ہماری کامیابیوں اور خامیو ں کا احاطہ کرے گا، وزیراعظم نے کہا کہ وہ صبر وتحمل کے ساتھ نئے سال میں بھی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں محکم یقین ہے پاکستان پرامن اور معاشی ترقی کے ہدف کی طرف حتمی طور پر بڑھ رہا ہے، حکومت نے عوام کے بہتر مستقبل کے لئے دل جوئی سے کام کیا، وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے قومی ترقی کے لئے دلجمعی سے کام کیا اور اس کے نتائج کے لئے پرعزم ہیں، انہیں امید ہے کہ نیا سال قوم کے لئے بہترین ثابت ہوگا ۔۔۔