ڈی جی آئی ایس پی آر نے سال دو ہزار سولہ کے دوران مسلح افواج کی کامیابیوں اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی تفصیلات جاری

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے تفصیلات جاری کی گئیں ۔ جس کے مطابق دو ہزار سولہ میں آپریشن ضرب عضب میں 3500دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ آپریشن کے دوران 583جوان شہیداور2108زخمی ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے 992 ٹھکانے تباہ بھی کیے گئے۔اس دوران فوجی عدالتوں نے 161دہشتگردوں کو سزائے موت اور 113دہشتگردوں کو قید کی سزا سنائی ۔ دو ہزار سولہ میں 12دہشتگردوں کو پھانسی بھی دی گئی۔ اسی طرح دو ہزار سولہ کے دوران ضرب عضب میں82فیصدٹی ڈی پیز کی ان کے آبائی علاقوں کو واپسی ہوئی۔ 2016کے دوران ملک بھر میں25ہزار620کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 2016میں بھارت نے379بار سرحدی خلاف ورزیاں کیں۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے46شہری شہید ہوئے جبکہ جوابی کارروائیوں میں بھارت کے40فوجی ہلاک ہوئے۔ سی پیک کے لیے 870 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کی گئی۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 2016میں کراچی آپریشن کے دوران 1992کامیاب کارروائیاں کی گئیں اور اس آپریشن کے دوران2847مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 350دہشتگرداور446ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے گئے۔ کراچی میں دہشتگردی کی وارداتوں میں72فیصدکمی آئی جبکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اکانوے فیصد کمی آئی۔ سال دو ہزار سولہ کے دوران پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائل"ضرب"کاکامیاب تجربہ کیا۔ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو سمندری حدود کی خلاف ورزی سے بھی روکا۔ دو ہزار سولہ کے دوران پاکستان کے سی ون تھرٹی طیارے نے برطانیہ میں"رائل انٹرنیشنل ٹیٹوشو"میں ٹرافی جیتی جبکہ اسی برس پاک فضائیہ نے نائیجیریا کو مشاق طیارے دینے کا معاہدہ بھی کیا۔