ٓرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور افغان ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کےعظیم تر مفاد میں ہے، ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے افغان سیاسی و عسکری قیادت کو نئے سال کی مبارک باد دی جبکہ افغان قیادت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔