ایم کیو ایم پاکستان کا ہر رہنما قوم کو متحد کرنے میں مصروف ہے :ترجمان ایم کیو ایم
ترجمان ایم کیو ایم کی جنب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں پرلندن ٹولہ مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے جو باتیں سینئر ڈپٹی کنونیر نے کہی ہیں انکا جواب دیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کا ہر رہنما قوم کو متحد کرنے میں مصروف ہے کل نشتر پارک کے جلسے میں عوامی ریفرنڈم سے ثابت ہوگیاکہ کر اچی کے غیورعوام ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہیں، اب قوم کو اکسانے اور منتشر کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں شرکت پر دھمکیاں دینے والے ، اراکین اسمبلی کی تضحیک کرانے والے قوم کو منتشر کر رہے ہیں اس پر کرارا جواب ملنے پر چراغ پا ہونے کے بجائے اپنی اصلاح کریں۔ ایم کیو ایم (پا کستان )تر جمان نے کہا کہ سینئر ڈپٹی کنو نیر عامرخان نے حقائق اورسچ پر مبنی گفتگو کی تھی لیکن حقائق اور سچ کا جو اب دینے کے بجا ئے ان پر الزامات لگا کر اپنی کھسیاہٹ چھپائی گئی، ان کا کہنا تھا کہ نہ تو پہلے کوئی ایم کیو ایم کو تقسیم کر سکا ہے اور نہ ہی اب کرنے دینگے ۔۔۔