اقوام متحدہ مسلم امه کو ویٹو کا حق دے:- سراج الحق
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اهتمام کشمیری, برما اور شام کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی،،،،ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا که شام ،، کشمیر اور روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم کیے جارہے هیں،،، کیا اقوام متحده اور او آئی سی اس صورتحال کو نہیں دیکھ رهے,, مچھلیوں اور جانوروں کے حقوق کی بات کرنے والے عالمی ادارے کیوں مسلمانوں کی بات نہیں کرتےسراج الحق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف حکمران بے حسی کا شکار ہیں ، جس کی وجہ سے کشمیریوں کی تحریک سبوتاژ ہو رہی ہے،،ان کا کہناتھا کہ بھارت کو جواب دینا وقت کی ضرورت هےامیر جماعت اسلامی نے کہا که بھارت پاکستان کو بنجر بنانے کےلئے دریاؤں کا رخ موڑنے کی سازش کررہا هے مگرافسوس حکمران خاموش تماشائی ہیں ،،ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں امن کے لئے پاکستان ترکی مل جائیں تو اسلامی ممالک کےجھگڑے ختم ہوسکتے هیں