سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت چار جنوری کو ہو گی،

چیف جسٹس پاکستان نے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا۔ پانچ رکنی لارجر بنچ چار جنوری کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے جبکہ دیگر ججز میں جسٹس اعجاز افضل، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاناما کیس کی سماعت کرنے والے سابق بنچ میں شامل جسٹس امیر ہانی مسلم بھی موجودہ بنچ کا حصہ نہیں ہیں