الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آئندہ انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کے الزام کو مسترد کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کے الزامات کو مسترد کردیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں عمران خان کی جانب سے دھاندلی کی منصوبہ بندی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ الیکشن کمیشن ایک قومی ادارہ ہے جو شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عمران خان یا کسی بھی سیاسی رہنما کی جانب سے ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات الیکشن کمیشن کی سالمیت کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔