پاکستان ریلویز کی خصوصی کرسمس ٹرین کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
پاکستان ریلویز کی خصوصی کرسمس ٹرین، امن کا پیغام لئے کراچی کینٹ سٹیشن پہنچی تو بشپ آف کراچی، ریلوے حکام، اور، محکمہ انسانی حقوق کے نمائندوں نے پُرتپاک استقبال کیا۔۔ مسیحی برادری، مسلمانوں، اور، دیگر مذاہب کے لوگوں نے کرسمس ٹرین کو ویلکم کہا۔۔ بشپ آف کراچی جوزف کوڈز کا کہنا تھا ریلوے، اور، وزارت انسانی حقوق نے اچھا اقدام کیا۔۔قائمقام ڈی ایس ریلوے کراچی فوزیہ بشارت کا کہنا تھا کرسمس امن ٹرین دو جنوری کو کراچی سے فیصل آباد روانہ ہو گی۔۔ کراچی پہنچنے پر خصوصی ٹرین کا استقبال کرنے والوں نے خوشی کا اظہار کچھ یوں کیا۔۔کرسمس کی خصوصی امن ٹرین سانتا کلاز، اور، برقی قمقموں کے رنگوں کے باعث توجہ کا مرکز بنی رہی۔۔