آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے ،،میلبورن ٹیسٹ میں دو سو پانچ اور تینتالیس رنز کی اننگز کھیلنے والے اظہرعلی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ،،انہوں نے دس درجے چھلانگ لگا کر چھٹی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے ،،خراب فارم سے دو چار یونس خان اور کپتان مصباح الحق بالترتیب 14ویں اور 24ویں نمبر پر ہیں ،،،درجہ بندی کے مطابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کی حکمرانی برقرار ہے ،،ویرات کوہلی دوسرے اور جو روٹ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔۔بالنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ،،لیگ اسپنر یاسر شاہ بارہویں نمبر پر موجود ہیں ،،،وہاب ریاض 25ویں اور راحت علی 31 پوزیشن پر موجود ہیں ،،،ٹاپ تھری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،روی چندر اشون پہلے،رویندر جدیجہ دوسرے اور رنگنا ہیراتھ تیسری پوزیشن پر ہیں ۔۔۔