کراچی پولیس نے تہرے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا،
کراچی میں تہرے قتل کی واردات کا معمہ بالاخر حل ہو گیا،،،، سرجانی ٹاؤن کے ایک گھر میں دوملزمان نے ماں بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا،،، سفاک ملزم شمائل نے رشتہ کے تنازع پر ساتھی کے ہمراہ اپنی ممانی پچاس سالہ کشور اور ان کی بیٹی اسما کو تیز دھار آلے سے قتل کیا ،،، قاتلوں نے واردات کے چشم دید گواہ گیارہ سالہ مبشر کو بھی نہ چھوڑا،، اس قتل کر کے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی،،،
مرکزی ملزم شمائل کہتا ہے کہ مقتولہ کشور بی بی اس کی ممانی تھی اور اسے معاشی ناکامی کے طعنے دیتی تھی،، جس پر طیش میں آکر اسے قتل کیاواردات میں ملزم شمائل کی مدد کرنے والا دوست فرقان کے مطابق قتل کے ثبوت مٹانے کیلئے گیارہ سالہ مبشر کو گلا دبا کر قتل کیا،، اور لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق ملزم شمائل اپنی ممانی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا،، اور رشتہ نہ دینے پر ملزم نے قتل کئے۔۔۔سرجانی ٹاؤن پولیس نے گرفتار دونوں ملزمان کے اعتراف جرم کے بعد ان کے خلاف تہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے،