کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں الگ الگ کارروائیاں کیں

کراچی میں رینجرز نے لانڈھی، سائٹ ایریا اور جمشید کوارٹر کے علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دو کارندے، لیاری گینگ وار کا ملزم اور دو ڈاکو شامل ہیں۔ اسی طرح شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس نے بھی دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مارکر ایم کیوایم لندن کے رہنما اشرف نور کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب گلشن حدید کے علاقے سے خاتون کی لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم رپورٹ لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا