ترکی میں نئے سال کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں
ترکی میں دہشتگردی کی نئی لہری چل پڑی ،استنبول کے ساحل سمندر پر واقع معروف رائنا نائٹ کلب میں شہری نیو ایئر نائٹ منارہے تھے ،،،اس دوران سانٹا کلاز کا لباس پہنے جدید اسلحے سے لیس حملہ آور نے باہر کھڑے پولیس اہلکار اور شہری کو گولی ماری اور کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،،،
فائرنگ سے ہر طرف کھلبلی مچ گئی ،،لوگ دیوانہ وار ادھر ادھر بھاگ نکلے ،چند افراد نے جان بچانے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگائی ، ،اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ایمبولنسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،،حملے کے وقت کلب میں سات سے آٹھ سو افراد موجود تھے اور خدشہ ہے کہ ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔۔ ،،،دوسری جانب کلب کے مالک نے مقامی اخبار کو بتایا کہ امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے ایک ہفتہ قبل وارننگ دی گئی تھی کہ کلب پر حملہ ہوسکتا ہے جس کے بعد اِس کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی تھی۔اسی طرح کا ایک واقعہ بارہ جون دو ہزار سولہ کو امریکی شہر اورلینڈو کے کلب میں بھی پیش آیا تھا جس میں انچاس افراد مارے گئے گئے تھے ،،،،