,, امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے ترکی میں نائٹ کلب پر حملے کی شدید مذمت

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر باراک اوباما نے استنبول کے نائٹ کلب پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ،،،ترجمان ایرک شوُلٹز کے مطابق اوباما نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ حملے کی تحقیقات کیلئے ترک حکام سے ہر ممکن تعاون کیا جائے ،،برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،،نیٹو سیکرٹری جنرل جین سٹولن برگ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام کیساتھ ہیں ،،،،اسی طرح یورپین یونین ،فرانس،جرمنی سمیت دیگر ممالک نے بھی نائٹ کلب پر حملے میں ہونے ہلاکتوں کر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ،،،