اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد
سال نو کی آمد پر اپنے پیغام میں سردار ایازصادق کا کہنا ہے کہ دوہزار سترہ کا سورج پاکستان کی ترقی، عام آدمی کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کی نوید لے کر طلوع ہوا ہے۔ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے موجودہ حکومت نے شراکتی جمہوریت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع، سالمیت اور سلامتی کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوجوان نسل اپنی مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل کرے گی۔