پنجاب میں رواں سال سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک سو اکیس دہشتگردوں کو ہلاک

ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں انسداد دہشتگردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 121دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ کالعدم تنظیم داعش کی بھرتیوں میں ملوث احسان ستی بھی مارجانے والوں میں شامل ہے۔ کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 131سربراہان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں
ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث 313دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں 18افراد کو گرفتار کیا گیا۔ رواں سال 13ہزار سات سو98مدارسکو بھی جیو ٹیگ کیا گیا۔سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے 127افراد کو بھی گرفتار کرلیا