قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سڈنی ٹیسٹ سے قبل ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے دبئی میں انگلینڈ سے سیریز کے دوران ریٹائرمنٹ کا سوچا تھا ،،،بحیثیت سینیئر کھلاڑی اچھا کھیلنا بڑی ذمہ داری ہے اور اگر پرفارمنس نہ دِکھا سکیں تو بہت دکھ ہوتا ہے،،سڈنی ٹیسٹ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتا ہوں ،،،اس سے قبل آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بُل کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ،،،،اس موقع پر دونوں کپتانوں نے وزیر اعظم کو دستخط شدہ بیٹ دیئے ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ تین جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا ،