بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی

مودی سرکار کا پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا خواب پاش پاش ہوگیا ،،،بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان پر پابندیوں کی قرارداد مسترد کردی گئی ،،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیاسی مقاصد کیلئے قرار داد جمع کرائی اور قرارداد کا مسترد ہونا اس کا سیاسی ایجنڈا مسترد ہونے کے مترادف ہے ، ترجمان نے کہا دہشتگردی بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے ،، پاکستان اُس کی معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہے ،کلو بھوشن یادو کی گرفتاری اوراعترافی بیاناس بات کا واضح ثبوت ہیں ،آنے والوں دنوں میں اقوام متحدہ میں بھارتی مداخلت کے مزید ثبوت لائیں گے ،،،انہوں نے ترکی میں نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ،،، ترجمان نے پاکستان پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے پناہ قر بانیاں دیں ،،،انسداد دہشتگردی کیلئے عالمی برادری کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں ،،،