باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک لیوی اہلکار شہید ہو گیا
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے نیازبانڈہ میں سڑک کنارے نصب رموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا، جس کی زد میں آکر ایک لیوی اہلکار شہید ہو گیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، دوسری جانب پشاور میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فقیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھر اٹک میں بھی پولیس نے آمین آباد اور گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ہونےوالوں میں تین افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ، منشیات، جعلی شناختی کارڈ اور افغان سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔