اسپین کے رافیل نڈال نے بیلجئن حریف ڈیوڈ گوفن کو شکست دیکر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
ابو ظہبی میں منعقدہ نمائشی ایونٹ کا فائنل ایکشن سے بھرپور ثابت ہوا ،،،رافیل نڈال نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر فتح کی بنیاد رکھی ،،دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ،،ایک وقت میں اسکور پانچ پانچ پر برابر ہو گیا تھا تاہم نڈال نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سات پانچ سے کامیابی حاصل کی ،رافیل نڈال کے کیرئر کا یہ چوتھا ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ ٹائٹل ہے