کینیا کی خاتون ایتھلیٹ جمائما سم گونگ نے سینٹ سلویسٹر میراتھن ریس جیت لی

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں سالانہ سینٹ سلویسٹر میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بیالیس ممالک کے تیس ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا ،،،،ویمن کیٹگری میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ جمائما سم گونگ نے کامیابی سمیٹی ،،کینائی ایتھلیٹ نے پندرہ کلومیٹر پر محیط فاصلہ اڑٹالیس منٹ اور پینتیس سیکنڈز میں طے کیا ،،،مردوں کے مقابلے میں لیؤل الیم نے اول پوزیشن حاصل کی ،،انہوں نے چوالیس منٹ اور تریپن سیکنڈز میں فنشنگ لائن عبور کی ،