اسلام آباد میں حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی
اسلام آباد میں درندوں نے حوا کی بیٹی کی عزت تار تار کردی، پولیس کے مطابق چوہدری توقیر نامی ملزم نے رکن قومی اسمبلی بن کر سہالہ کی رہائشی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیا، ملزم نے صدف نامی خاتون کو نوکری کے بہانے اپنے پاس بلایا، خاتون ملزم سے ملنے آئی تو ملزم کے دیگر تین ساتھی بھی اسکے ساتھ موجود تھے،مرکزی ملزم چوہدری توقیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان اسے زبردستی شراب پلاتے رہے اور رات بھر درندگی کا نشانہ بنایا۔
ادھر پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم چوہدری توقیرکو گرفتارلیا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔